اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومت کے نجکاری ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو نجکاری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتہ کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومت کے نجکاری ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا ۔ کمیٹی …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس، متعلقہ حکام کو نجکاری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومت کے نجکاری ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو نجکاری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتہ کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومت کے نجکاری ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا ۔ کمیٹی کو بڑے سرکاری اداروں بشمول پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق جاری اقدامات اور مراحل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
نائب وزیراعظم نے نجکاری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے نجکاری حکام اور نجکاری کمیشن کو متعلقہ وزارتوں سے مکمل تعاون کی ہدایت کی، جس کا مقصد ان اداروں کو پائیدار اور منافع بخش بنانا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ ، نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ایس آئی ایف سی، سیکرٹری نجکاری اور متعلقہ وزارتوں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔








