نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا 30 واں کانووکیشن 23 دسمبر کو این ڈی یو میں ہوگا

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا 30 واں کانووکیشن 23 دسمبر کو این ڈی یو میں ہوگا۔یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق موسم صاف ہونے کی صورت میں یہ کانووکیشن یونیورسٹی گرائونڈ جبکہ بارش کی صورت میں آڈیٹوریم میں ہوگا۔اس کانووکیشن میں پی ایچ ڈی،ایم فل،بی ایس کے طالب علم جنہوں نے 4 دسمبر 2024 سے 28 نومبر 2025 تک اپنی ڈگری مکمل کی ہے کو ڈگریاں اور پوسیشن …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا 30 واں کانووکیشن 23 دسمبر کو این ڈی یو میں ہوگا۔یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق موسم صاف ہونے کی صورت میں یہ کانووکیشن یونیورسٹی گرائونڈ جبکہ بارش کی صورت میں آڈیٹوریم میں ہوگا۔اس کانووکیشن میں پی ایچ ڈی،ایم فل،بی ایس کے طالب علم جنہوں نے 4 دسمبر 2024 سے 28 نومبر 2025 تک اپنی ڈگری مکمل کی ہے کو ڈگریاں اور پوسیشن ہولڈرز کو میڈل دیئے جائیں گے۔طالب علموں سے کہاگیا ہے کہ وہ 20 نومبر سے یکم دسمبر کے درمیان اپنی رجسٹریشن یقنیی بنائیں۔کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل 22 دسمبر کو ہوگی۔