کوریا،چین ودیگر ممالک کے سرمایہ کاروں نے گارڈ مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے،شہریار علی ملک

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):کوریا، چین، سنگاپور، ایران اور دیگر ممالک کے بڑے سرمایہ کاری گروپس نے 3 روزہ پاکستان آٹو شو 2025 میں گارڈ کی عالمی معیار کی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اتوار کو غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے گارڈ گروپ آف انڈسٹریز کے سینئر ایگزیکٹو شہریار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کی آٹو مارکیٹ بنگلہ دیش، ایتھوپیا اور سری لنکا …

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):کوریا، چین، سنگاپور، ایران اور دیگر ممالک کے بڑے سرمایہ کاری گروپس نے 3 روزہ پاکستان آٹو شو 2025 میں گارڈ کی عالمی معیار کی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اتوار کو غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے گارڈ گروپ آف انڈسٹریز کے سینئر ایگزیکٹو شہریار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کی آٹو مارکیٹ بنگلہ دیش، ایتھوپیا اور سری لنکا سے زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ اور اس سے منسلک صنعتوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی تمام مصنوعات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار علی ملک نے کہا کہ میڈ اِن پاکستان کے طریقہ کار کو اپنانے کی وجہ سے رواں سال مقامی آٹو موٹیو انڈسٹری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ترقی، روزگار اور ٹیکس کی پیداوار میں اس کے کلیدی کردار کو دیکھتے ہوئے میڈ اِن پاکستان فارمولہ جلد ہی پورے شعبے میں مکمل طور پر نافذ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا انعقاد کرکے منتظمین نے آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا موقع فراہم کیا ہے جس سے انہیں مقامی صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدی آرڈرز کی تلاش کے مواقع میسر آئے ہیں۔