اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 6 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں اور ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 813 ہائی رسک زونز میں فوگنگ اور 308 گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب …
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 6 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 6 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں اور ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 813 ہائی رسک زونز میں فوگنگ اور 308 گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ایک روز کے دوران مجموعی طور پر 28,001 مقامات کی انسپکشن مکمل کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر سے صرف 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں دیہی علاقوں سے 5 جبکہ شہری علاقوں سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔
اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں اب تک 17 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ بیشتر مکمل صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔لاروا چیکنگ کے دوران 113 اوپن مقامات پر پازیٹیو لاروا کی نشاندہی، جبکہ کمرشل ہاٹ اسپاٹس مکمل طور پر کلیئر قرار دیا گیا۔نیگیٹو لاروا کا صرف ایک کیس سامنے آیاجسے موقع پر ہی نمٹا دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ ضلعی ٹیموں کے بروقت آپریشنز کی بدولت شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے، ڈینگی وارڈز میں علاج اور ادویات کی سہولیات تسلسل سے فراہم کی جا رہی ہیں۔عرفان نواز میمن نے بتایا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کو حراست میں لے کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،اسلام آباد میں ڈینگی کو جڑ سے ختم کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بھرپور تعاون سے جلد اسلام آباد کو ڈینگی سے مکمل طور پر پاک کر لیا جائے گا۔








