اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے کچا نور شاہ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 2.88 کلو میٹر طویل اس منصوبے پر 49 کروڑ 4 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ دو رویہ سڑک کی تعمیر جون 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق افتتاحی تقریب سے …
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے کچا نور شاہ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے کچا نور شاہ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 2.88 کلو میٹر طویل اس منصوبے پر 49 کروڑ 4 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ دو رویہ سڑک کی تعمیر جون 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے دور میں ملک بھر میں موٹر ویز اور سڑکوں کا وسیع جال بچھایا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر مسلسل جاری ہے اور یہی سلسلہ کچا نور شاہ روڈ کی تعمیر سے بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی سڑک کی بدولت شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی اور روزمرہ مشکلات کم ہوں گی۔ اہلِ علاقہ نے بھی سڑک کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا۔








