اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان اور کوریا کے پانچ سالہ منصوبوں کی مثالیں ہمارے لیے قابلِ مطالعہ ہیں،تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، انٹرمیڈیٹ تک معیاری تعلیم بنیادی شرط ہے،پاکستانی طلبہ میں بےپناہ صلاحیت موجود ہے، درست سمت دیں گے تو دنیا میں آگے بڑھیں گے۔ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہمارے گریجویٹس پر ملک کی ترقی کی بڑی ذمہ …
تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، انٹرمیڈیٹ تک معیاری تعلیم بنیادی شرط ہے،قیصر احمد شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان اور کوریا کے پانچ سالہ منصوبوں کی مثالیں ہمارے لیے قابلِ مطالعہ ہیں،تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، انٹرمیڈیٹ تک معیاری تعلیم بنیادی شرط ہے،پاکستانی طلبہ میں بےپناہ صلاحیت موجود ہے، درست سمت دیں گے تو دنیا میں آگے بڑھیں گے۔ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہمارے گریجویٹس پر ملک کی ترقی کی بڑی ذمہ داری ہے،فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کی کامیابی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، شروع میں چنیوٹ کیمپس پر اعتراض کیا جاتا تھا، مگر آج کامیابی سب کے سامنے ہے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ میری فیملی اور کمپنی نے یونیورسٹی کے لیے 10 ایکڑ زمین دی،10 لاکھ روپے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء اور 10لاکھ روپے مستحق طلباء کو دینے کا اعلان کرتا ہوں۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ والدین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بچوں کو اعلیٰ ادارے میں بھیجا،کمپیوٹر سائنس اور جدید تعلیم ملک کے مستقبل کی ضمانت ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ فاسٹ یونیورسٹی نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کر رہی ہے،طلبہ اپنے مستقبل کا بہتر نقشہ خود بنائیں،محنت اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی ہے۔








