اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،90 دکانیں سیل

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے90 دکانیں سیل کر دی ہیں ۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایل پی جی کی طلب بھی بڑھ گئی۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے90 دکانیں سیل کر دی ہیں ۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایل پی جی کی طلب بھی بڑھ گئی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر بھر میں ایل پی جی قیمتوں کا خفیہ سروے کیا،سروے رپورٹ پر سوہان، بارہ کہو، کھنہ پل، سرائے خربوزہ میں اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائیاں کیں۔صنم چوک، شمس کالونی، برما ٹاؤن، سوہان گارڈن، ترنول اور مختلف سیکٹرز میں بھی کاروائیاں کی گئیں۔

انتظامیہ نے سرکاری ریٹ 200 روپے سے مہنگی ایل پی جی بیچنے والی 90 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے دکانیں سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ایل پی جی بیچنے والوں کے لیے سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہریوں سے مہنگی ایل پی جی بیچنے والوں کی نشاندہی کی اپیل کی اور کہا کہ سرکاری قیمت 200 روپے سے مہنگی ایل پی جی بیچنے والوں کی شہری نشاندہی کریں۔