اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی امیگریشن اسٹیمپس کے استعمال سے بیرون ملک سفر کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے ایک مسافر کو فلائٹ سے اتار دیااور مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی …
ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی امیگریشن اسٹیمپس سے بیرون ملک سفر کی کوشش کو ناکام بنا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی امیگریشن اسٹیمپس کے استعمال سے بیرون ملک سفر کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے ایک مسافر کو فلائٹ سے اتار دیااور مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کو روکا، جس کی شناخت مردان سے تعلق رکھنے والے عارف خان کے طور پر ہوئی، جو فلائٹ ایف زیڈ 354 پر روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے پاس موجود پاسپورٹ میں متعدد جعلی آمد اور روانگی کے اسٹیمپس موجود تھیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر ملائیشین انٹری اسٹیمپ بھی جعلی پائی گئی اور امیگریشن سسٹم میں اس کا کوئی متعلقہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
مسافر کو فوری طور پر فلائٹ سے اتار دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پاسپورٹ میں ردوبدل، انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی سفر کی کوششوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔








