پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، رانامشہوداحمدخاں

کوالالمپور۔16نومبر (اے پی پی):چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخاں نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،یوتھ ڈیکلریشن نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوکامن ویلتھ یوتھ منسٹرئیل ٹاسک فورس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار …

کوالالمپور۔16نومبر (اے پی پی):چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخاں نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،یوتھ ڈیکلریشن نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوکامن ویلتھ یوتھ منسٹرئیل ٹاسک فورس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا،نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں ان میں سرمایہ کاری ہی ہمارا مستقبل ہے۔انہوں نے اجلاس کے دوران بتایا کہ دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں،ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سی اے وائی اے یوتھ سمٹ کے ذریعے نوجوانوں کے لیے ایک نیا بین الاقوامی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یوتھ ڈیکلریشن نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو گا،ہم دولتِ مشترکہ کے 1.6 بلین نوجوانوں کے لیے بامعنی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مشترکہ ترقی تب ہی ممکن ہے جب نوجوانوں کو قیادت میں حقیقی جگہ دی جائے،پاکستان نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور شمولیت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔