کراچی۔ 16 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ برداشت انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔اتوار کو برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امن، رواداری اور ہم آہنگی سندھ کی سرزمین کی پہچان ہے، مختلف ثقافتوں کی قدر کرنا ہی ہم آہنگی کا اصل جوہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متنوع نظریات اور ثقافتوں کا امتزاج …
امن و رواداری سندھ کی پہچان ہے، وزیراعلی سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 16 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ برداشت انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔اتوار کو برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امن، رواداری اور ہم آہنگی سندھ کی سرزمین کی پہچان ہے، مختلف ثقافتوں کی قدر کرنا ہی ہم آہنگی کا اصل جوہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متنوع نظریات اور ثقافتوں کا امتزاج پاکستان کی خوبصورتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے نفرت اور عدم برداشت سے کمزور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔وزیر اعلی سندھ نے ریمارکس دیئے کہ دوسروں کے خیالات اور طرز زندگی کا احترام ہی ترقی کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رواداری اور احترام کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔








