اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئی ہیں۔اتوار کووزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی باکو میں جاری ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس (ڈبلیو ٹی ڈی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ ڈبلیو ٹی ڈی سی باکو میں پاکستان …
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئی ہیں۔اتوار کووزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی باکو میں جاری ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس (ڈبلیو ٹی ڈی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ ڈبلیو ٹی ڈی سی باکو میں پاکستان کے ڈیجیٹل وژن اور عالمی کنیکٹیویٹی پر اہم خطاب کریں گی۔شزہ فاطمہ عالمی ڈیجیٹل شراکت داریوں اور ٹیک سفارتکاری کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔
دورہ کے دوران وفاقی وزیر آئی ٹی کی چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (MIIT) سے ملاقات ہوگی۔شزہ فاطمہ سعودی عرب کے کمیشن برائے مواصلات، خلاء و ٹیکنالوجی کے ڈپٹی گورنر عبداللہ المبدّل سے بھی ملاقات کریں گی۔وفاقی وزیر آئی ٹی ایران کے وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ستار ہاشمی سے بھی ملاقات کریں گی۔
شزا فاطمہ آذربائیجان کے وزیرِ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ و ٹرانسپورٹ سے ملاقات کریں گی۔وزارتِ ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ کے حکام کے ساتھ بھی دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوگی۔وفاقی وزیر آئی ٹی آذربائیجان کےآسان خدمت سینٹر کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران چین کے نائب وزیر یون منگ ژانگ برائے وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجیز کی عشائیے پر اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کریں گی۔جمہوریہ کوریا کے نائب وزیر جے میونگ ریو سے بھی ملاقات طے ہے۔








