گوادر میں ترقی کا نیا باب ، جدید عوامی پارک کا افتتاح

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):گوادرشہر میں شہری تفریح اور بہتر معیارِ زندگی کی فراہمی کے لیے جدید عوامی پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ گوادر میں سماجی سہولیات کی فراہمی اور جدید شہری ترقی کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔افتتاحی تقریب میں جی او سی اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے خصوصی شرکت کی، جن کی آمد کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):گوادرشہر میں شہری تفریح اور بہتر معیارِ زندگی کی فراہمی کے لیے جدید عوامی پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ گوادر میں سماجی سہولیات کی فراہمی اور جدید شہری ترقی کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔افتتاحی تقریب میں جی او سی اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے خصوصی شرکت کی، جن کی آمد کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر جی ڈی اے ڈائریکٹر جنرل، ایس ایس پی پولیس سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

مقررین نے شہری ترقی میں اس منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید عوامی پارک نہ صرف شہریوں کے لیے معیاری تفریحی سہولت مہیا کرے گا بلکہ گوادر کے جدید انفراسٹرکچر، ساحلی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

گوادر کے ڈیجیٹل نظم و نسق اور جدید شہری ترقی کے وژن کے تحت تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہر کو سرسبز، جدید اور ترقی یافتہ ساحلی شہر کے طور پر آگے بڑھانا ہے۔یہ عوامی پارک شہریوں کے لیے تفریح، صحت افزا ماحول اور بہتر معیارِ زندگی کے حصول میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور گوادر کی مجموعی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔