ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں 20فیصداضافہ

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر20فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2025تک کی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.443ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 1.207ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر20فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2025تک کی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.443ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 1.207ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 386ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے 366ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 330ملین ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے چارماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحصہ خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کا47فیصدہواہے۔

مالی سال کے پہلے چارماہ میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 3.034ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.617ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔