سفری خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں 7فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو242ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 226ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔ اکتوبرمیں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 86ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے 66ملین ڈالرکے …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصدکااضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو242ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 226ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔

اکتوبرمیں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 86ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے 66ملین ڈالرکے مقابلہ میں 30فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 64ملین ڈالرکے مقابلہ میں 34فیصدزیادہ ہے۔