ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے 550ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے جاری مالی سال کے دوران 550ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا۔سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے یکم جولائی سے لیکر15نومبر تک مدت میں 550ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کیاہے،ڈائریکٹوریٹ نے جاری مالی سال کیلئے 1.3ٹریلین روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاہے،اسی طرح اسلامی مالیات کے تحت جاری مالی سال کے دوران 50ارب …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے جاری مالی سال کے دوران 550ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا۔سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے یکم جولائی سے لیکر15نومبر تک مدت میں 550ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کیاہے،ڈائریکٹوریٹ نے جاری مالی سال کیلئے 1.3ٹریلین روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاہے،اسی طرح اسلامی مالیات کے تحت جاری مالی سال کے دوران 50ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاگیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ڈائریکٹوریٹ نے 1.650ٹریلین روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاتھا جبکہ مجموعی طورپر1.742ٹریلین روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کیاگیاتھا،انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں اصلاحات کاعمل بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے،صارفین کیلئے اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے جبکہ دیگراقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔