اسلام آباد ۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے جان بچانے والی ادویات کی ملک بھر میں دستیابی سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار نے …
وفاقی آئینی عدالت نے ڈریپ سے جان بچانے والی ادویات کی ملک بھر میں دستیابی سے متعلق جامع رپورٹ طلب کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے جان بچانے والی ادویات کی ملک بھر میں دستیابی سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ زندگی بچانے والی 41 ادویات کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست دائر کی تھی جن میں سے 30 کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے تاہم ان ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کے بارے میں ابھی تک مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے گزشتہ سماعت پر ادویات کی دستیابی سے متعلق تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا وعدہ کیا تھامگر بہت سی ادویات اب بھی ویب سائٹ پر ظاہر نہیں کی گئیں۔ڈریپ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مختلف ادویات، خصوصاً شوگر کی ادویات کی قیمتیں کنٹرول کی جا رہی ہیں اور زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے عوامی مفاد کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ادویات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے۔بعد ازاں عدالت نے ڈریپ سے ادویات کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔








