لاہور۔17نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار20 اور21 نومبر2025 کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جبکہ25 نومبر کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد کئے جانے …
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔17نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار20 اور21 نومبر2025 کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جبکہ25 نومبر کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔امیدوار یکم دسمبر2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔سینیٹ کی اس جنرل نشست پر پولنگ9 دسمبر2025 کو ہوگی،جو صوبائی اسمبلی بلڈنگ پنجاب میں صبح9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔سینیٹر کا انتخاب صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان کریں گے۔








