مکہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے اب تک ارض مقدس پہنچنے والے عازمین کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ روز تک پہنچنے والے عازمین کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اس میں آخری …
ارض مقدس پہنچے والے عازمین کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی

مزید خبریں
مکہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے اب تک ارض مقدس پہنچنے والے عازمین کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ روز تک پہنچنے والے عازمین کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اس میں آخری فلائٹ آنے تک اضافہ ہوتا رہے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ امسال 30لاکھ سے زیادہ عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ دوسری طرف محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی مماثل مدت کے مقابلے میں امسال 22.5فیصد عازمین زیادہ پہنچے ہیں








