ملتان۔ 17 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے جلالپور پیر والا میں سیلابی پانی سے شدید متاثرہ موٹروے کا دورہ کیا اور وہاں جاری بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرنے متاثرہ موٹروے پر ہونے والے کاموں کا مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے سے بریفنگ لی، جس میں کام کی موجودہ پیشرفت، بحالی کے مراحل پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ وفاقی …
وفاقی وزیر مواصلات کا جلالپور پیر والا میں سیلاب سے متاثرہ موٹروے کا دورہ،متعلقہ محکمہ اور عملے کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
ملتان۔ 17 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے جلالپور پیر والا میں سیلابی پانی سے شدید متاثرہ موٹروے کا دورہ کیا اور وہاں جاری بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرنے متاثرہ موٹروے پر ہونے والے کاموں کا مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے سے بریفنگ لی، جس میں کام کی موجودہ پیشرفت، بحالی کے مراحل پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
وفاقی وزیر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ موٹروے کی بحالی کے کام کو ہر ممکن تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ آمد و رفت میں شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات بہت ضروری ہیں حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد مہیا کررہی ہے۔
حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے چکی ہے اور شہریوں کی سہولت اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانا ہر اقدام کی بنیاد ہے۔عبد العلیم خان نے موٹروے کی بحالی کے معیار کو یقینی بنانے پر انتظامیہ کو کہاکہ کام کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مشینری، مواد اور عملہ بروقت اور مؤثر انداز میں تعینات کیا جائے تاکہ کام جلد مکمل ہو اور موٹروے کی مکمل بحالی ممکن ہو سکے۔وفاقی وزیر مواصلات کے دورے کے دوران متعلقہ محکمہ اور عملے نے یقین دہانی کرائی کہ کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اور متاثرہ موٹروے جلد مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جاۓگا








