ملتان۔17نومبر (اے پی پی):موٹروے ایم-5 ملتان کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میں شہید ہونے والے موٹروے پولیس افسران کی نمازِ جنازہ ملتان پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور فرض شناس افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ موٹروے پولیس کے شہداء میں سب انسپکٹر محمد مشتاق، …
موٹروے پولیس کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی شرکت

مزید خبریں
ملتان۔17نومبر (اے پی پی):موٹروے ایم-5 ملتان کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میں شہید ہونے والے موٹروے پولیس افسران کی نمازِ جنازہ ملتان پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور فرض شناس افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
موٹروے پولیس کے شہداء میں سب انسپکٹر محمد مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر عباس اور کانسٹیبل اسامہ علی شامل ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کے جوانوں نے اپنی پیشہ وارانہ خدمات میں جس بہادری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لئے بلا شبہ ایک مثال ہے۔
عبدالعلیم خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ موٹروے پولیس کا محکمہ شہداء کے خاندانوں کو ہر ممکن سہارا اور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔وفاقی وزیر نے اس افسوسناک حادثہ کی جامع تحقیقات کا حکم بھی جاری کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزارتِ مواصلات قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گی۔موٹروے پولیس کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں آئی جی موٹروے پولیس، ریجنل پولیس آفیسر ، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، موٹروے پولیس کے سینئر افسران اور بڑی تعداد میں شہریوں و اہلکاروں نے شرکت کی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ حادثہ17 نومبر کی صبح شفٹ تبدیل کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد مشتاق، اے ایس آئی ناصر عباس (پنجاب پولیس ملتان ڈسٹرکٹ سے ڈیپوٹیشن پر، پروبیشنر)اور یو ٹی/جے پی او اسامہ علی کو پیچھے سے آنے والی ایک بس کی ٹکر کے باعث پیش آیا اور تفصیلات کے مطابق بس کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں موٹروے پولیس افسران موقع پر ہی شہید ہو گئے۔








