سکھر۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ میں افسر کے طور پر شمولیت کے سنہری مواقع ، شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس 2026-A اور ایم کیڈٹ اسکیم (11ویں بیچ) کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 نومبر 2025 مقرر ۔ پاکستان نیوی رکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ نے سکھر ڈویزن کے نوجوانوں کے لیے شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) …
سکھر کے نوجوانوں کے لئے پاک بحریہ میں بطور افسر شمولیت کے لئے 23 نومبر آخری تاریخ مقرر

مزید خبریں
سکھر۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ میں افسر کے طور پر شمولیت کے سنہری مواقع ، شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس 2026-A اور ایم کیڈٹ اسکیم (11ویں بیچ) کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 نومبر 2025 مقرر ۔ پاکستان نیوی رکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ نے سکھر ڈویزن کے نوجوانوں کے لیے شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کورس 2026-A اور ایم کیڈٹ اسکیم (11ویں بیچ) کے ذریعے افسر کی حیثیت سے شمولیت کے بہترین مواقع مہیا کیے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکینیکل، ویپن، الیکٹریکل، الیکٹرانکس/ایویونکس، آٹوموٹو، بائیومیڈیکل، سائیکائٹری، ریڈیولوجی، جنرل سرجری، کارڈیولوجی، پیڈیاٹرکس، ڈرماٹولوجی اور دیگر اسپیشلائزیشنز (مرد و خواتین دونوں کے لیے)، اسی طرح انگریزی، ریاضی، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، مینجمنٹ سائنسز، قانون، موسمیات، ڈیٹا اینالیسز، ایچ آر ایم، ڈیفنس اور اسٹریٹجک اسٹڈیز کے شعبوں میں بھرتی جاری ہے۔ ان پروگراموں کے لیے امیدواروں کی عمر 1 جولائی 2026 تک 26 سال مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کے تمام اہل امیدوار مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے پاکستان نیوی رکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر سے رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے www.joinpaknavy.gov.pk پر بھی وزٹ کیا جا سکتا ہے۔








