وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مبارکباد

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی جمہوری عمل کی مضبوطی ہے،نئے وزیراعظم آزاد کشمیر سے عوام کے حقوق کے تحفظ کی توقع ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیصل ممتاز راٹھور عوامی مسائل کے حل …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی جمہوری عمل کی مضبوطی ہے،نئے وزیراعظم آزاد کشمیر سے عوام کے حقوق کے تحفظ کی توقع ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیصل ممتاز راٹھور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،وفاق اور آزاد کشمیر کے درمیان ہم آہنگی سے خطے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔