چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ایک نئی نوید ہے جو …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ایک نئی نوید ہے جو خوشحالی، ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور ایک منجھے ہوئے، بردبار اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کی سیاسی و سماجی خدمات نہایت قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب وزیراعظم اپنی بصیرت، تجربے اور قیادت کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل، ادارہ جاتی مضبوطی اور خطے کی مجموعی ترقی و استحکام کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور عوامی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی اور معاشی بہتری کے نئے دور کا آغاز کریں گے تاکہ خطے میں دیرپا خوشحالی اور امن کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کے روشن مستقبل کے لیے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔