اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی تو علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے …
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی تو علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ کیس کی آئندہ سماعت 24 نومبر کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے ۔








