آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے، حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس اپنے افسران اور شہریوں کے مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے، پولیس افسران اور شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی کھلی کچہری میں پیش ہوئے،پولیس افسران کے مسائل کے ساتھ ان کی ویلفیئر اور شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس اپنے افسران اور شہریوں کے مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے، پولیس افسران اور شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی کھلی کچہری میں پیش ہوئے،پولیس افسران کے مسائل کے ساتھ ان کی ویلفیئر اور شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آ سکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقرر کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں ،مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے۔