اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 11جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ آ بپا رہ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ تر نول، تھا نہ انڈسٹر یل ایر …
اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 11جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا، منشیا ت، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 11جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ آ بپا رہ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ تر نول، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ نون، تھا نہ کرپا، تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیموں نے 08 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے20بوتلیں شراب اور11 مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران03مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار15” پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔








