اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری کی جانب سے نیا وکالت نامہ جمع کرا دیا گیا۔ وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کیس کی تیاری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ اس پر فاضل جج افضل …
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری کی جانب سے نیا وکالت نامہ جمع کرا دیا گیا۔ وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کیس کی تیاری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔
اس پر فاضل جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دئیے کہ اگلی سماعت پر شہادت بھی ریکارڈ کی جائے گی اور جرح بھی ہو گی، لہٰذا تمام فریقین مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے کارروائی نمٹا کر کیس کی مزید سماعت کے لئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔








