لبنان کے سفیر کا آر سی سی آئی کا دورہ، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور

راولپنڈی۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاکستان میں لبنان کے سفیر، عبدالعزیز عیسیٰ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ …

راولپنڈی۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاکستان میں لبنان کے سفیر، عبدالعزیز عیسیٰ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصاً تجارت کے فروغ، سیاحت کی ترقی اور بزنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان اور لبنان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے نمایاں صلاحیت رکھتے ہیں اور اس تعاون کو موجودہ فریم ورکس، مثلاً جوائنٹ اکنامک کمیشن، کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ دونوں جانب سے آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور ایکسپورٹ پر مبنی مینوفیکچرنگ کو مستقبل کے اہم شعبوں کے طور پر بھی اجاگر کیا گیا۔سیاحت ، زراعت جیسے اہم شعبوں کی ترقی کے لیے تجارتی وفود کے تبادلوں، بینکاری نظام اور ویزہ کے عمل میں سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔