فلسطینی اتھارٹی کا غزہ کے حوالے سے امریکی قرارد داد کے مسودے کا خیر مقدم

غزہ ۔18نومبر (اے پی پی):فلسطینی وزارتِ خارجہ نے امریکی مسودہ قرار داد کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت کے سیکرٹری عمر عوض اللہ نے العربیہ گفتگو میں کہا کہ ہماری رائے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ کوئی بھی عالمی استحکام فورس اُس وقت ہی تعینات ہو سکتی ہے جب اسے فلسطینی حکومت کی منظوری حاصل ہو اور اس کے لیے سلامتی کونسل کی قرار داد موجود ہو۔ اس فیصلے میں اہم …

غزہ ۔18نومبر (اے پی پی):فلسطینی وزارتِ خارجہ نے امریکی مسودہ قرار داد کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت کے سیکرٹری عمر عوض اللہ نے العربیہ گفتگو میں کہا کہ ہماری رائے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ کوئی بھی عالمی استحکام فورس اُس وقت ہی تعینات ہو سکتی ہے جب اسے فلسطینی حکومت کی منظوری حاصل ہو اور اس کے لیے سلامتی کونسل کی قرار داد موجود ہو۔ اس فیصلے میں اہم نکات شامل ہونا ضروری ہیں، جن میں فلسطینی ریاست کا قیام اور مغربی کنارے کا غزہ کی پٹی کے ساتھ ربط بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی امریکی کوششوں کی قدر کرتی ہے تاکہ سلامتی کونسل میں یہ قرار داد منظور ہو سکے اور وہ بین الاقوامی فورس قائم کی جا سکے جو ریاستِ فلسطین کی حکومت کے تعاون سے کام کرے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج پیر کے روز سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرار داد پر ووٹنگ ہونے والی ہے۔ اس قرار داد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے پیش کردہ امن منصوبے.

بالخصوص غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے حوالے سے کی حمایت کی گئی ہے۔ واشنگٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مسودہ منظور نہ ہوا تو جنگ بندی کے بعد کی صورت حال دوبارہ لڑائی کی طرف جا سکتی ہے۔

مزید خبریں