لندن ۔18نومبر (اے پی پی):لندن میں روسی سفارتخانے نے بتایا کہ برطانیہ 2028 تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کردے گا۔ تاس کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ حالیہ ’’ٹیکنالوجیکل پراسپرٹی ڈیل‘‘ کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پہلے سے مقررہ ہدف 2030 کو دو سال کم کر دیا گیا ہے۔ سفارتخانے نےبرطانوی اخبار ازویستیا کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ یہ …
برطانیہ 2028 تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کردے گا، روسی سفارتخانہ

مزید خبریں
لندن ۔18نومبر (اے پی پی):لندن میں روسی سفارتخانے نے بتایا کہ برطانیہ 2028 تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کردے گا۔ تاس کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ حالیہ ’’ٹیکنالوجیکل پراسپرٹی ڈیل‘‘ کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پہلے سے مقررہ ہدف 2030 کو دو سال کم کر دیا گیا ہے۔
سفارتخانے نےبرطانوی اخبار ازویستیا کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ یہ تبدیلی امریکاکی سپلائی کے ذریعے ہی ممکن ہوگی، کیونکہ امریکا کو یوکرین میں روسی ایندھن کی جگہ متبادل فراہم کرنے کا پہلے ہی عملی تجربہ ہے۔سفارتخانے نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کا مطلب امریکا کی جانب سے براہ راست ایندھن کی سپلائی نہیں ہے۔
برطانیہ روسی یورینیم پر مشتمل وہ ایندھن خریدے گا جس کا مالک فرانسیسی کمپنی EDF ہے۔برطانوی اخبار ازویستیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا، فرانس اور جاپان بھی برطانیہ کی روسی یورینیم سے مکمل دستبرداری میں مدد کر سکتے ہیں۔








