اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرأت 2025 کے آفیشل ویب پیج کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ویب پیج کا مقصد مقابلے سے متعلق تمام ضروری معلومات کو یکجا کر کے شرکا ، قرّا حضرات، ججز، میڈیا اور عوام تک بروقت، مستند اور جامع رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں شعبہ دعوۃ و …
وفاقی وزیر مذہبی امور نے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرأت 2025 کے آفیشل ویب پیج کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرأت 2025 کے آفیشل ویب پیج کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ویب پیج کا مقصد مقابلے سے متعلق تمام ضروری معلومات کو یکجا کر کے شرکا ، قرّا حضرات، ججز، میڈیا اور عوام تک بروقت، مستند اور جامع رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں شعبہ دعوۃ و زیارات کے سربراہ احمد ندیم خان، ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان اور سیکشن افسر رانا مجاہد نے ویب پیج کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ویب پیج پر مقابلے میں شریک تمام قرّا کی پروفائلز اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اسی طرح ججز پینل سے متعلق مکمل معلومات اور مقابلے کے انعقاد کی جگہ کے بارے میں رہنمائی بھی شامل ہے، تاکہ شرکا اور مہمان باآسانی تمام انتظامات سے آگاہ رہ سکیں۔مزید برآں، ویب پیج پر مقابلے کے مختلف مراحل، قواعد و ضوابط، طریقہ کار، شیڈول و دیگر سرگرمیوں کی ترتیب فراہم کیا گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ویب پیج اس مقصد کے تحت تیار کیا گیا ہے کہ تمام شرکا اور عوام کو ایک ایسا جامع پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں بین الاقوامی مقابلہ قرأت 2025 سے متعلق تمام معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں۔ یہ اقدام نہ صرف مقابلے کی شفافیت میں اضافہ کرے گا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی میزبانی اور انتظامی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرے گا۔








