دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کامیاب آپریشنز کے ذریعے 15 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ملک …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کامیاب آپریشنز کے ذریعے 15 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے۔ملک میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں ہماری سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور اداروں کے مابین تعاون ناگزیر ہے۔دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں۔