امریکی صدر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غزہ کی پٹی کے لیے ایک امن کونسل کے قیام کی منظوری کے فیصلے کا خیر مقدم

واشنگٹن ۔18نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غزہ کی پٹی کے لیے ایک امن کونسل کے قیام کی منظوری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہم دنیا کو اس غیرمعمولی رائے شماری پر مبارک دیتے ہیں، جس نے نہ صرف اس امن کونسل کو تسلیم کیا بلکہ …

واشنگٹن ۔18نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غزہ کی پٹی کے لیے ایک امن کونسل کے قیام کی منظوری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہم دنیا کو اس غیرمعمولی رائے شماری پر مبارک دیتے ہیں، جس نے نہ صرف اس امن کونسل کو تسلیم کیا بلکہ اس کی حمایت بھی کی۔،میں خود اس کی صدارت کروں گا اور اس میں دنیا کے طاقت ور اور نمایاں رہنما شامل ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ سلامتی کونسل کا یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ کی تاریخ کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک ہے۔ یہ دنیا کے مختلف حصوں میں مزید امن کی راہ ہموار کرے گا اور حقیقی تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کونسل کے ارکان کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔امریکا کے سفیر مائیک والز نے اس فیصلے کو تاریخی اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ ایک اور اہم قدم ہے جو ایک مستحکم اور ترقی کی صلاحیت رکھنے والے غزہ کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایسا ماحول بناتا ہے جس میں اسرائیل محفوظ طریقے سے رہ سکے۔

یہ صرف آغاز ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ سلامتی کونسل کا فیصلہ جوڈونلڈ ٹرمپ کی منصوبہ بندی کے مطابق ہے امن کی تشکیل کا ایک تاریخی مرحلہ ہے۔ ان کے مطابق ہم اب ایک ایسے مرحلے کے قریب پہنچ گئے ہیں جہاں غزہ غیر مسلح ہو سکے گا اور انتہا پسندی سے پاک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی حکمرانی فلسطینی عوام کے پاس ہوگی، نہ کہ فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم کے پاس۔