ماسکو ۔ 20 اگست (اے پی پی) روس کے دارالحکومت ماسکو کی اہم شاہراہوں پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر آویزاں کر دی گئیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی میگزین رشین ویو نے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر بھی شاہ سلمان کی تصویر شائع کی ہے۔ میگزین کی ٹائٹل سٹوری سعودی عرب روس تعلقات کے حوالے سے ہے۔ تازہ شمارے میں ولی عہد شہزادہ محمد …
ماسکوکی اہم شاہراہوں پر شاہ سلمان کی تصاویر آویزاں

مزید خبریں
ماسکو ۔ 20 اگست (اے پی پی) روس کے دارالحکومت ماسکو کی اہم شاہراہوں پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر آویزاں کر دی گئیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی میگزین رشین ویو نے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر بھی شاہ سلمان کی تصویر شائع کی ہے۔ میگزین کی ٹائٹل سٹوری سعودی عرب روس تعلقات کے حوالے سے ہے۔ تازہ شمارے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گزشتہ دورہ روس کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آئندہ دنوں روس کا دورہ کریں گے۔








