نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار روس کے نیشنل سینٹر پہنچ گئے، روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن نے استقبال کیا

ماسکو ۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار منگل کو یہاں روس کے نیشنل سینٹر پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کے اجلاس سے قبل روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن نے روس کے نیشنل سینٹر آمد پر نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کے …

ماسکو ۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار منگل کو یہاں روس کے نیشنل سینٹر پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کے اجلاس سے قبل روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن نے روس کے نیشنل سینٹر آمد پر نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورہ پر ہیں۔