وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کا دورہ، این ایچ اے حکام کو مرمتی کاموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت

ملتان۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے حکام کو مرمتی کاموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری کام برداشت نہیں ہو گا۔منگل کو وزارت مواصلات سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کا دورہ کیا۔انہوں نے موٹروے ایم 5پر سیلاب کے بعد جاری بحالی …

ملتان۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے حکام کو مرمتی کاموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری کام برداشت نہیں ہو گا۔منگل کو وزارت مواصلات سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کا دورہ کیا۔انہوں نے موٹروے ایم 5پر سیلاب کے بعد جاری بحالی کے امور کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر نے این ایچ اے حکام کو مرمتی کاموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایات دی ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے یہ بھی ہدایت کی کہ 30 نومبر تک موٹروے کی یکطرفہ بحالی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بحالی سمیت شہریوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔این ایچ حکام کو تنبیہ کی کہ غیر معیاری کام برداشت نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایک ہفتے میں پراگرس رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ دورہ کروں گا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایم 5 موٹروے پر ریسٹ ہائوسز کا بھی دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر این ایچ اے حکام کی سرزنش کی اور کہا کہ کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، صاف ستھرے واش رومز اور ٹک شاپس کی سہولیات یقینی بنائیں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ مسافروں کاحق ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں، سہولت معیاری اور مناسب ہو تو شہری ٹیکسز ادا کرنے کو بھی تیار ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے موٹروے ایم 5 کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ جلال پور پیر والا میں این ایچ اے مسلسل سرگرم عمل ہے، جلد مکمل بحالی ہو گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو این ایچ حکام کی اب تک کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔