چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا رخصت ہونا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا رخصت ہونا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی شفقت، دعائیں اور تربیت انسان کی پوری زندگی کا سہارا ہوتی ہیں اور ان کا انتقال ایک نہ ختم ہونے والا خلا چھوڑ جاتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی بے پایاں رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر اور ان کے خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے اور انہیں اس صدمے کو حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔