نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایس سی اوکے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے موقع پر پاکستان کا موقف پیش کیا

ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کا موقف پیش کیا جس میں علاقائی اقتصادی تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے وژن کا اشتراک کیا گیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے کنیکٹیویٹی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے کردار …

ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کا موقف پیش کیا جس میں علاقائی اقتصادی تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے وژن کا اشتراک کیا گیا ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے کنیکٹیویٹی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے توانائی، ڈیجیٹل معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں ایس سی او کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ٹھوس اقتصادی رابطوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے غربت اور موسمیاتی ریزیلینس سمیت سماجی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا اور کہا کہ پائیدار ترقی امن اور استحکام پر منحصر ہے۔