اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل پر تشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنا اور نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیزی شامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات …
پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل پر تشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنا اور نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیزی شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مقدس مقامات کے تقدس کو بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
پاکستان عالمی برادری سے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے، آباد کاروں کے مزید تشدد اور دراندازیوں کو روکنے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کی حمایت میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں جون 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور متصل فلسطین ریاست کا قیام عمل میں آئے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔








