اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):کینیڈا حکومت سے خالصتان ریفرنڈم کو ملنے والے قانونی تحفظ نے مودی کی غاصبانہ پالیسیوں کی حقیقت آشکار کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے کینیڈا کی با ضابطہ اجازت کا اعلان کر دیا ، سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے 23 نومبر …
عالمی سطح پر کینیڈا کی خالصتان کی حمایت، قابض مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):کینیڈا حکومت سے خالصتان ریفرنڈم کو ملنے والے قانونی تحفظ نے مودی کی غاصبانہ پالیسیوں کی حقیقت آشکار کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے کینیڈا کی با ضابطہ اجازت کا اعلان کر دیا ، سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔
کینیڈا کی حکومت کی اجازت کے مطابق 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادی اظہار، سیاسی شرکت، اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے ۔ ریفرنڈم پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئےگولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پرامن جدوجہدہے۔ تمام سکھ برادری پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
گُرپتونت سنگھ نے کہاکہ سکھ فار جسٹس نے خالصتان تحریک کوبھارت سے لاحق خطرات کی تفصیلی معلومات بھی کینیڈا حکومت کے سپرد کر دیں ۔ برطانوی انٹیلی جنس بھارتی ایجنٹس کی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی بہیمانہ سازش بھی بے نقاب کر چکی ہے ۔کینیڈا نے خالصتان کی حمایت سے واضح کر دیا کہ سفاک مودی بھارت میں انسانی اور جمہوری حقوق کا قاتل ہے ۔خالصتان تحریک کے حق میں کینیڈا کے موقف نے مودی کی داخلی اور خارجی ناکامیوں کو عالمی سطح پر عیاں کر دیا ہے۔








