جوہری ڈیل کا تحفظ اولین ترجیح ہے، حسن روحانی

تہران ۔ 20 اگست (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح جوہری ڈیل کو امریکا سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور جوہری ڈیل کی اہمیت کے حوالے سے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا بنیادی فریضہ یہ ہے کہ وہ جوہری …

تہران ۔ 20 اگست (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح جوہری ڈیل کو امریکا سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور جوہری ڈیل کی اہمیت کے حوالے سے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا بنیادی فریضہ یہ ہے کہ وہ جوہری ڈیل کی روشنی میں طے پانے والے مشترکہ جامع پلان کی حفاظت کرے اور کسی طور پر اسے امریکا اور دوسرے مخالفین کی جانب سے نقصان نہ پہنچنے دے۔ ایرانی پارلیمنٹ ان دنوں صدر حسن روحانی کی کابینہ کی توثیق کرنے والی ہے۔

Leave a Reply