شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو ملائیشیا کی ڈیجیٹل معیشت کے اہداف سے مکمل ہم آہنگ قرا ر دے دیا، ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ کی پیشکش

باکو۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو ملائیشیا کی ڈیجیٹل معیشت کے اہداف سے مکمل ہم آہنگ قرا ردیتےہوئے دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کی پیشکش کر دی۔منگل کو وزارت و آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے موقع پر وفاقی …

باکو۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو ملائیشیا کی ڈیجیٹل معیشت کے اہداف سے مکمل ہم آہنگ قرا ردیتےہوئے دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کی پیشکش کر دی۔منگل کو وزارت و آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات احمد فہمی محمد فاضل سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان اور ملائیشیا کے مضبوط تعلقات اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل وژن، ملائیشیا کی ڈیجیٹل معیشت کے اہداف سے مکمل ہم آہنگ ہے۔انہوں نے پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آئی ٹی انڈسٹری اور 600,000 سے زائد ٹیک پروفیشنلز کو بڑی طاقت قرار دیا ۔دونوں فریقین نے ملائیشیا اور پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدات کے رجحان کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا ۔ شزا فاطمہ خواجہ نے دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کی پیشکش کی۔وفاقی وزیرنے مصنوعی ذہانت ، ڈیٹا سائنس سمیت دیگر شعبوں میں ٹیلنٹ موبیلٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔

شزا فاطمہ خواجہ نے سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل کونٹینٹ میں مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی۔مزید برآں وفاقی وزیر آئی ٹی نے آذربائیجان کے آسان خدمت سینٹر کا دورہ کیا۔شزا فاطمہ خواجہ نے آذربائیجان کے شہری خدمات ماڈل کو ڈیجیٹل گورننس کی بہترین مثال قرار دیا۔ پاکستانی وفد کو ای-گورننس، شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل انٹیگریشن کے ماڈلز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے آسان خدمت میڈیا کوبھی انٹرویو دیا۔

اس موقع پر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دوہ آذربائیجان کے بعد پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ڈیجیٹل تعاون، ٹیکنالوجی شراکت داری اور عوامی خدمات کے تبادلے کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہری مرکوز ڈیجیٹل سروسز پاکستان کے ڈیجیٹل ریفارمز کا بنیادی محور ہیں۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے بعد پاکستان بھر میں آسان خدمت جیسے شہری خدمت مراکز قائم کرنا چاہتے ہیں۔