پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی پاکستان میں آئندہ سال 2018ءکے شروع میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کرانے کی یقین دہانی

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) نے پاکستان میں آئندہ سال 2018ءکے شروع میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے اے پی پی کو بتایاکہ پی ایس اے کے صدر ایلیکس گو نے بذریعہ مراسلہ ہمیں آگاہ کیا گیا ہے کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) نے پاکستان میں آئندہ سال 2018ءکے شروع میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے اے پی پی کو بتایاکہ پی ایس اے کے صدر ایلیکس گو نے بذریعہ مراسلہ ہمیں آگاہ کیا گیا ہے کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے جو اپنا سکیورٹی ایجنسی کا نمائندہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے جولائی میں پاکستان بھجوایا تھا ان سے بات چیت ہو گئی ہے اور آئندہ سال 2018ءکے شروع میں پاکستان میں دوبارہ پی ایس کے مقابلے بحال ہو جائیں گے۔ پی ایس کے صدر نے بذریعہ ای میل ہمیں آگاہ کیا ہے کہ وہ خود چاہتے ہیں کہ پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بحال ہو جائیں کیونکہ سکواش کے میدان میں پاکستان کا نمایاں مقام رہا ہے۔ قمر زمان نے کہاکہ ایئر چیف سہیل امان جو کہ فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے سابق کھلاڑیوں جہانگیر خان، جام شیر خان، قمرزمان اور فیڈریشن کے اعلیٰ حکام کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک میں پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply