راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 خوارج کو ہلاک کردیا۔منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں انسداد دہشت گردی کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔باجوڑ میں خفیہ اطلاع …
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں مختلف کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 خوارج ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 خوارج کو ہلاک کردیا۔منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں انسداد دہشت گردی کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم سرغنہ سجاد عرف ابوذر سمیت 11 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
دوسری اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی بنوں میں کی گئی جس میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر حکمت عملی کے تحت 12 مزید خوارج کو ٹھکانے لگایا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاجاری ہیں تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کوختم کیا جا سکے۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمتِ عملی ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملکی اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔








