ریاض ۔19نومبر (اے پی پی):سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت ’دا ہیلی کاپٹر کمپنی‘ (ٹی ایچ سی) نے، جو مملکت کی اعلٰی ترین تجارتی ہیلی کاپٹر آپریٹر ہے، دبئی ایئر شو میں ’المسافر‘ کے ساتھ ایک تاریخ ساز معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کمرشل ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔س معاہدے کے تحت، ’المسافر‘، سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر …
سعودی عرب میں کمرشل ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کا معاہدہ

مزید خبریں
ریاض ۔19نومبر (اے پی پی):سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت ’دا ہیلی کاپٹر کمپنی‘ (ٹی ایچ سی) نے، جو مملکت کی اعلٰی ترین تجارتی ہیلی کاپٹر آپریٹر ہے، دبئی ایئر شو میں ’المسافر‘ کے ساتھ ایک تاریخ ساز معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کمرشل ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔س معاہدے کے تحت، ’المسافر‘، سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر ٹرانسفر کے لیے ’دا ہیلی کاپٹر کمپنی‘ کی پارٹر بن گئی ہے۔
’دا ہیلی کاپٹر کمپنی‘ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آرنواد مارتینس نے اس موقع پر کہا: ’تسلسل کے ساتھ ’دا ہیلی کاپٹر کمپنی‘ کے آپریشن کو وسیع کرنے کے سلسلے میں یہ شراکت ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔
ہماری کمپنی کی خدمات، شہری فضاؤں میں نقل و حرکت کو بڑھانے، سیاحت کو فروغ دینے اور سعودی عرب کے حسن اور اس کی رنگا رنگی کو دنیا کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
’دا ہیلی کاپٹر کمپنی‘ کے انتہائی جدید ہیلی کاپٹروں کی وجہ سے اب ریاض، جدہ اور سعودی عرب کے دیگر مرکزی شہروں میں ایئرپورٹ سے شہر میں مسافروں کی منتقلی کا معیار بہتر اور سروس اعلٰی درجے تک پہنچ جائے گی۔








