اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):امریکا نے تائیوان کو تقریباً 700 ملین ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی میزائل سسٹم فروخت کرنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔رائٹرز کے مطابق یہ سسٹم یوکرین میں جنگ کے دوران آزمودہ قرار دیا جاتا ہے۔ تائیوان کے لیے یہ ایک ہفتے میں دوسری بڑی دفاعی فروخت ہے۔ گزشتہ سال امریکا نے اعلان کیا تھا کہ تائیوان کواین اے ایس اے ایم ایس کے تین …
امریکا کی تائیوان کو 700 ملین ڈالر کا جدید ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم فروخت کرنے کی تصدیق

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):امریکا نے تائیوان کو تقریباً 700 ملین ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی میزائل سسٹم فروخت کرنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔رائٹرز کے مطابق یہ سسٹم یوکرین میں جنگ کے دوران آزمودہ قرار دیا جاتا ہے۔ تائیوان کے لیے یہ ایک ہفتے میں دوسری بڑی دفاعی فروخت ہے۔
گزشتہ سال امریکا نے اعلان کیا تھا کہ تائیوان کواین اے ایس اے ایم ایس کے تین درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے یونٹس فراہم کیے جائیں گے، جو امریکی کمپنی آر ٹی ایکس تیار کرتی ہے۔
یہ سسٹم خطے میں نیا ہے اور اس وقت آسٹریلیا اور انڈونیشیا اسے چلا رہے ہیں۔امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق کمپنی کو فِکسڈ پرائس کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے، اور منصوبہ فروری 2031 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فِسکل ا یئر 2026 کے تحت 698.9 ملین ڈالر اس معاہدے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
این اے ایس اے ایم ایس سسٹم روسی حملے کے خلاف یوکرین کے دفاع میں استعمال ہو رہا ہے اور اسے انتہائی مؤثر فضائی تحفظ فراہم کرنے والا نظام سمجھا جاتا ہے۔ عالمی طلب میں اضافے کے ساتھ امریکا اسے تائیوان کو بھی فراہم کر رہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ جمعرات امریکا نے تائیوان کو 330 ملین ڈالر مالیت کے لڑاکا طیاروں اور دیگر ہوائی جہازوں کے پرزہ جات کی فروخت کی بھی منظوری دی تھی جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدِ صدارت میں پہلی ایسی منظوری تھی۔








