چین نے تین نئے سیٹلائٹ لانچ کر دیئے

بیجنگ۔19نومبر (اے پی پی):چین نے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ کے ذریعے تین نئے سیٹلائٹ لانچ کر دئے ۔ شنہوا کے مطابق روانگی کے بعد راکٹ نے شجیان-30 اے، شجیان-30 بی اور شجیان-30 سی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار تک پہنچایا۔ یہ سیٹلائٹ خلا کے ماحول کی تحقیق اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کی جانچ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز …

بیجنگ۔19نومبر (اے پی پی):چین نے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ کے ذریعے تین نئے سیٹلائٹ لانچ کر دئے ۔

شنہوا کے مطابق روانگی کے بعد راکٹ نے شجیان-30 اے، شجیان-30 بی اور شجیان-30 سی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار تک پہنچایا۔

یہ سیٹلائٹ خلا کے ماحول کی تحقیق اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کی جانچ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 608واں مشن تھا۔