فلائی دبئی اور ایئربس کے درمیان 150 اے321 نیو طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

دبئی۔19نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائی دبئی نے ایئربس کے ساتھ 150 اے321 نیو طیاروں کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے ساتھ ہی فلائی دبئی پہلی مرتبہ ایئربس کی نئی صارف بن گئی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ معاہدہ فلائی دبئی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم اور ایئربس کے سی ای او کمرشل ایئرکرافٹ کرسچن …

دبئی۔19نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائی دبئی نے ایئربس کے ساتھ 150 اے321 نیو طیاروں کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے ساتھ ہی فلائی دبئی پہلی مرتبہ ایئربس کی نئی صارف بن گئی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ معاہدہ فلائی دبئی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم اور ایئربس کے سی ای او کمرشل ایئرکرافٹ کرسچن شیریر نے دبئی ایئر شو 2025 کے دوسرے دن فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث کی موجودگی میں کیا۔

شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف طیاروں کا اضافہ نہیں بلکہ یہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن اور دبئی اکنامک ایجنڈا D33 کے اہداف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے321 نیو طیارے فلائی دبئی کے نیٹ ورک کی توسیع کے اگلے مرحلے میں اہم کردار ادا کریں گے اور مختلف منڈیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد دیں گے۔ایئربس کے کمرشل ایئرکرافٹ کے سی ای او کرسچن شیریر نے کہاکہ ہم فلائی دبئی کا ایئربس فیملی میں خیرمقدم کرتے ہیں۔

فلائی دبئی مشرقِ وسطیٰ کی تیزرفتار ترقی کرنے والی ایئرلائنز میں سے ایک ہے اور اے321 نیو کا انتخاب ایئربس کی رینج، ایندھن کی بچت، کارکردگی اور مسافروں کے آرام کے حوالے سے اس کی قدر کا اعتراف ہے۔اے321 نیو ایئربس کے اے320 نیو فیملی کا حصہ ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جن میں نئے جنریشن انجنز، شارک لیٹس اور کیبن ایفیشینسی خصوصیات شامل ہیں۔ یہ طیارے پچھلی سنگل آئل جنریشن کے مقابلے میں 20 فیصد تک کم ایندھن کے استعمال اور کاربن کے اخراج میں کمی فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں