تفلیسی۔19نومبر (اے پی پی):جارجیا نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس پر دباؤ ڈالنے اور اسے سزا دینے کے لیے بلیک میلنگ کے حربے استعمال کر رہی ہے، یہ ردعمل یورپی کونسل کی جانب سے ویزا معطلی کی نئی پالیسی کی منظوری کے بعد سامنے آیا، جسے دیگر ممالک پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔شنہوا کے مطابق جارجیا کی وزیر خارجہ میکا بوچوریشویلی نے بتایا کہ …
جارجیا کا یورپی یونین پر بلیک میلنگ کا الزام

مزید خبریں
تفلیسی۔19نومبر (اے پی پی):جارجیا نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس پر دباؤ ڈالنے اور اسے سزا دینے کے لیے بلیک میلنگ کے حربے استعمال کر رہی ہے، یہ ردعمل یورپی کونسل کی جانب سے ویزا معطلی کی نئی پالیسی کی منظوری کے بعد سامنے آیا، جسے دیگر ممالک پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔شنہوا کے مطابق جارجیا کی وزیر خارجہ میکا بوچوریشویلی نے بتایا کہ ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ یورپی یونین جارجیائی معاشرے کو بلیک میل کرنے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈے کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین ایسے فیصلوں سے گریز کرے گی جو جارجیائی عوام کو سزا دینے کے مترادف ہوں۔یاد رہے کہ یورپی کونسل نے حال ہی میں ویزا فری سفر کی معطلی کے قواعد میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
کونسل کے مطابق نئے قواعد تیسرے ممالک کی جانب سے ویزا فری سہولت کے غلط استعمال یا یورپی مفادات کے خلاف استعمال کی صورت میں یورپی یونین کو مزید تیز اور مضبوط ردعمل کا اختیار دیں گے۔ترمیم شدہ پالیسی کے تحت ابتدائی معطلی کی مدت 9 ماہ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دی گئی ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے 24 ماہ تک بڑھایا جا سکے گا۔








