غیر وابستہ ممالک کی تحریک کا کیریبین سے غیر ملکی فوجی دستوں کا انخلاء کا مطالبہ

کراکس ۔19نومبر (اے پی پی):غیر وابستہ ممالک کی تحریک (این اے ایم )نے کیریبین میں غیر علاقائی فوجی دستوں کی موجودگی کی شدید مذمت کرتے ہو ئے ان کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا تاکہ خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام قائم رہ سکے۔شنہوا کے مطابق یہ بیان وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کیا گیا۔ غیر وابستہ ممالک کی …

کراکس ۔19نومبر (اے پی پی):غیر وابستہ ممالک کی تحریک (این اے ایم )نے کیریبین میں غیر علاقائی فوجی دستوں کی موجودگی کی شدید مذمت کرتے ہو ئے ان کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا تاکہ خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام قائم رہ سکے۔شنہوا کے مطابق یہ بیان وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کیا گیا۔

غیر وابستہ ممالک کی تحریک جس میں 121 اقوام متحدہ کے رکن ممالک شامل ہیں اور یہ عالمی جنوب کا سب سے بڑا سیاسی گروپ ہے، نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں، مداخلت اور دھونس اقوام متحدہ کے اصولوں کے منافی ہیں۔گروپ نے زور دیا کہ ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے فوجی کارروائی قابل قبول نہیں ہے اور اضافی غیر علاقائی فوجی اثاثے خطے اور بین الاقوامی امن و استحکام کے مفاد میں واپس بلائے جائیں۔

این اے ایم کے رکن ممالک نے خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کی بھی حمایت کی، جس میں لاطین امریکا اور کیریبین کو ایٹمی ہتھیار سے پاک اور امن کا خطہ بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔بیان میں غیر ملکی طاقتوں سے پرہیز اور جارحانہ یا اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کی بھی تلقین کی گئی، اور کہا گیا کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی قابل عمل راستہ ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے تین ماہ قبل کیریبین میں ایک بحری بیڑے کی تعیناتی کی، جسے وہ منشیات کے خلاف مشن قرار دیتا ہے۔ وینزویلا نے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے یہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک 1961 میں وجود میں آئی جس میں بھارت ، مصر ، انڈونیشیا ، پاکستان ، ایران ، جنوبی افریقہ ، وینزویلا ، کوبااور نائجیریا شامل ہیں ۔

مزید خبریں